شیلانگ 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرق میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف جاری احتجاج کے دوران نیشنل پیپلز پارٹی ( این پی پی ) کے صدر و چیف منسٹر میگھالیہ کونراڈ کے سنگما نے آج خبردار کیا کہ اگر اس بل کو راجیہ سبھا میں منظور کیا جاتا ہے تو ان کی پارٹی این ڈی اے سے علیحدہ ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو یہ بل منظور نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اس بل کی مخالفت میں ایک قرار داد منظور کی ہے اور اگر یہ بل منظور کیا جاتا ہے تو ہم این ڈی اے سے علیحدہ ہو جائینگے ۔