شہریت ترمیمی ایکٹ: ادھو ٹھاکرے نے مسلمانوں کو امن وامان برقرار رکھنے کی تاکید کی

,

   

ممبئی: ملک بھر میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف مشتعل مظاہروں کے درمیان مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مسلم کمیونٹی کے نمائندوں سے بات کی اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی درخواست کی۔

متعدد حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے منگل کو صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی تھی جس سے انھوں نے حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مشورہ دینے کی درخواست کی تھی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریت ترمیمی ایکٹ واپس لینے کے مطالبہ کو بار بار یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ اس قانون سے کسی بھی ہندوستانی شہری پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان ، افغانستان ، اور بنگلہ دیش کے غیر مسلموں کو شہریت دینے کی بات کہی گئی ہے جو مذہبی ظلم و ستم سے بھاگے اور 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان پہنچے۔