شہریت ترمیمی بل سے والد کا رتبہ مجروح ، بھوپن ہزاریکا کے فرزند کا بیان

   

گوہاٹی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے نغمہ ساز بھوپن ہزاریکا جن کو بعد از مرگ ہندوستان کا سب سے بڑا ایوارڈ بھارت رتن سے نوازا گیا، ان کے بیٹے تیز ہزاریکا نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی بل سے ان کے والد کے دستاویزی رتبہ پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے پیر کو اپنے فیس بک پوسٹ میں تجویز پیش کی کہ ابھی تک ان کو بھارت رتن ایوارڈ کا نوٹیفکیشن حکومت کی جانب سے وصول نہیں ہوا ہے۔ لہذا اس کو رد کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ غیرمقبول بل کی منصوبہ بندی کے دوران ان کے والد کے نام کو غیرضروری عوام میں اچھالا گیا اور گھسیٹا گیا جس کے باعث ان کے دستاویزی رتبہ کو بھی ٹھیس پہنچی۔ تیز ہزاریکا جو امریکہ میں قیام پذیر ہیں، حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ایک متنازعہ بل جو عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔ زبردستی سوپنا چاہتی ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر ملک کے آبادیادتی نظام میں تغیر پذیری آسکتی ہے اور اس بل کے باعث جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان کی غیرمسلم اقلیتوں کیلئے ہندوستانی شہریت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ لوک سبھا میں اس ترمیمی بل کو پہلے ہی منظور کرلیا گیا اور اب یہ بل راجیہ سبھا منظوری کے مراحل میں ہیں۔