شہریت ترمیمی بل منسوخ کرنے گورنر کو یادداشت

   

پداپلی۔/11ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)امیر جماعت اسلامی ضلع پداپلی جناب علیم الدین نے تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر ٹی سائی سوندرا راجن کے دورے ضلع پداپلی کے دوران ایک میمورنڈم پیش کیا ، جس میں حکومت ہند کی شہریت ترمیمی بل کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ مساوات ، ہندوستانی آئین کے بنیادی اور جمہوری حقوق ذات پات اور مسلک کے خلاف ہیں اور ان سے ملک کو غیر ضروری طور پر ہندوستان کے جمہوری کردار کو نقصان پہنچے گا۔ اس بل کے تحت صرف افغانستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلموں کو ہی شہریت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو مذہبی بنیادوں پر شہریت کے اس بل سے انکار کرنا چاہیئے۔اس موقع پر ارکان جماعت اسلامی علیم ارشاد، بدیع الدین، معید جاوید، خلیل، عمران حافظ، فہیم، امین الدین، شاہنواز، ہادی، متین اور دیگر ارکان جماعت نے حصہ لیا۔