شہریت ترمیمی قانون!دیکھیں اکشے بنرجی کا خاص پروگرام

   

حب الوطنی کی ہوا کشمیر سے شروع ہو کرشمال مشرق سے اور آسام سے ہوتی ہوئی اب پورے ملک میں پہونچ چکی ہے مگر ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ائی باتوں پر دھیان نہ دیں، ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

شہریت ترمیمی بل اب پاس ہوکر صدر جمہوریہ کی منظوری مل چکی ہے اور وہ بل اب ایکٹ بن چکا ہے، سب کچھ ٹھیک ہونے کی جتنی بھی نشانیاں ہیں اب وہ آسام میں صاف طور پر نظر آرہی ہے۔

صرف آسام ہی نہیں علی گڑھ ودہلی میں بھی سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، شہریت ترمیمی قانون اس بل کی وجہ سے پورے ہندوستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس بل میں مذہب کو بنیاد بنا کر شہریت دینے کی بات کی جا رہی ہے اور مہاجرین میں سے مسلمانوں کو چھوڑ کر تمام لوگوں کو شہریت دینے میں بات کی جا رہی ہے۔

اب یہ سب کام اس جمھوری ہندوستان میں ہوگا اب یہ بل اپنے چچرے بھائی این ار سی کے ساتھ مل کر کیا نتائج نکالے گا نتیجے سب کے سامنے ہے۔

دیکھیں ویڈیو۔۔

YouTube video