شہریت ترمیمی قانون ائینی حقوق کے خلاف ہے:یو ٹی قادر

   

بنگلورو: کانگریس کے ایم ایل اے یو ٹی قادر نے بدھ کے روز شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے نفاذ پر مرکزی حکومت پر طنزکیااور کہا کہ اس سے آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

انہوں نے بنگلورو میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا شہریت ترمیمی بل غیر آئینی ہے۔ شہریت کاسٹ اور مسلک کی بنیاد پر نہیں دی جاسکتی۔ ان چیزوں کی وجہ سے ہم اس کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔

مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، کیرالہ ، پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد غیر بی جے پی ریاستی حکومتوں کے ساتھ حزب اختلاف نے اپنی متعلقہ ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور مجوزہ این آر سی کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔