شہریت ترمیمی قانون اور این ارسی جیسے ظالمانہ قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے انصاف پسند لوگ اسکے خلاف کھڑے ہیں۔
کل منگلور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پرزور احتجاج ہوا اور پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے پر ظالمانہ کارروائی کی ، لاٹھی چارج کیا، کئی لوگ زخمی ہوئے، دو لوگ اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور لیڈران سمیت کئی لوگوں کو بھی گرفتار بھی کیا گیا۔ حد تو یہ ہوگئی ایک صحافی اسماعیل زہوریس کو بھی پولیس نے بری طرح پیٹا جبکہ وہ اپنا شناختی کارڈ دکھا چکے تھے۔
آج کانگریس کے لیڈران منگلور ائیر پورٹ پر پہونچے تھے پولیس نے انہیں ائیر پورٹ پر ہی روک لیا اور یکطرفہ کاروائی کی۔ جس میں کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر ار رمیش بھی موجود تھے۔