حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون احتجاج اور کشمیر سے دفعہ 370ہٹائے جانے کے بعد وہاں کے حالات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیلی کام سے معاشی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام کو فی گھنٹہ 24.5ملین روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ کیونکہ ان دو اہم وجوہات کی بناء پر حکومت انٹر نیٹ کو بندکردینے کا حکم دے رہی ہے۔ کشمیر میں پچھلے دو ماہ سے انٹر نیٹ بند ہیں۔
https://t.co/lAvaVaW3WB
Telecoms burnt in CAA, Article 370 fire; lose Rs 24.5 million per hour of internet shutdown pic.twitter.com/6SswywjAdj— The Publish (@PublishThe) December 28, 2019
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے پرملک کے بعض ریاستوں میں انٹرنیٹ کی سہولت مسدود کردی جارہی ہے۔ اترپردیش کے تقریبا 18اضلاع میں انٹر نیٹ بند کردیا گیا ہے۔جس سے ٹیلی کام شعبہ کو زبردست مالی نقصان ہورہا ہے۔ موبائیل فون انٹر نیٹ کمپنیاں جیسے ایرٹیل، ووڈا فون،آئیڈیا اور ریلائنس جیو سے جب اس تعلق سے بات کی جاتی ہے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے۔