٭ درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید زین العابدین علی خان نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سے ہندوستانی مسلمانوں کی شہریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی وضاحت کرنے اور ہندوستانی مسلمانوں میں پھیلے ہوئے خوف کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ احتجاجی طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کیلئے پولیس کو رہنمایانہ خطوط جاری کرے۔