حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ مذکورہ قانون کے تحت ہندوستانی شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے تامل عوام کو بھی ہندوستانی شہریت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دانشوروں اور عوام کو بل کے بارے میں صحیح سونچ و فکر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں مودی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے پس پردہ بیرونی سازش کارفرما ہے۔