شہریت ترمیمی قانون پر مخالفت ایمرجنسی کی طرح ہی ہوگی:سیتارام یچوری

,

   

نئی دہلی ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ( ایم) نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے باوجود شہریت ترمیمی قانون کی سڑکوں پر اس طرح مخالفت جاری رہے گی۔ بالکل ایسے ہی جیسے ایمرجنسی کے وقت ہوتا ہے ۔سی پی آئی ( ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے متواتر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون پر سوال نہیں ہوگا کیونکہ اسے پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا ہے لیکن اس کے خلاف احتجاج ایمرجنسی وقت کی طرح ہی ہوگا کیونکہ اُس وقت ایمرجنسی بھی پارلیمنٹ سے منظور کی گئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں ، اس کے خلاف جدوجہد کریں گے اور جمہوریت کو بحال کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب کوئی چیز غلط ہو تو حکومت کو اسے قبول کرنا چاہیئے ،اب جب کہ عوام کالے قانون کے خلاف ہیں لہذا ضروری ہے کہ شہریت ترمیمی قانون این ار سی اوراین پی آر کو واپس لینا چاہیئے ۔