حیدرآباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایسے وقت جبکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں زبردست احتجاج ہورہا ہے۔ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے ایک ہزار ایک سو پروفیسروں نے شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں دستخطی بیان جاری کیا ہے۔ مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والوں میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر عین الحسن اور وشوابھارتی یونیورسٹی مغربی بنگال کے پروفیسر سراج الاسلام شامل ہیں۔