شہریت ترمیمی قانون کے اثرات پر برطانیہ کا پھر اظہارتشویش

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی حکومت نے ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے اثرات پر اپنی تشویش کا پھر اعادہ کیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں ہندوستان میں ہونے والے واقعات پر وہ قریبی نظر رکھ رہی ہے۔ اپوزیشن لیبر پارٹی کے ایم پی پاکستانی نژاد خالد محمود کی جانب سے دارالعوام میں پیش کئے گئے ایک سوال کے جواب میں برطانیہ کے خارجی امور و دولت مشترکہ آفس کے وزیر ٹائجل آدم نے کہا کہ برطانیہ تمام سطحوں پر ہندوستان کے ساتھ رابطہ میں ہے جن میں انسانی حقوق بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی باوقار تاریخ بہتر حکمرانی اور مذہبی رواداری کا بھی اس موقع پر حوالہ دیا۔ ساتھ ہی برطانیہ نے سی اے اے کے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا۔