شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج یا ریالی کی اجازت نہیں : پولیس کی وضاحت

   

حیدرآباد۔/26 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف نکالی جانے والی ریالیوں پر دونوں شہروں میں امتناع ہے اور کسی فریق کو بھی ریالی کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کسی بھی سیاسی پارٹی یا تنظیم کو ان کے پارٹی ہیڈکوارٹر یادفتر میں جلسہ و اجلاس کی اجازت دی ہے جبکہ ریالی کی اجازت نہیں ہوگی۔ تحریک مسلم شبان اور دیگر تنظیموں کی جانب سے 28 ڈسمبر کو ٹینک بنڈ پر منعقد کئے جانے والے ملین مارچ کو اجازت نہیں دی گئی ہے اور عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کی
آج صدی تقاریب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس تلنگانہ اسٹیٹ کی صدی تقاریب 27 دسمبر کو ایچ آئی سی سی نووٹل میں منعقد ہوگی ۔ دوران تقاریب انڈین انجینئرنگ کانگریس کے علاوہ سمینارس بھی منعقد ہوں گے ۔ یہ بات ڈاکٹر جی رامیشور راؤ چیرمین و ٹی انجیا اعزازی سکریٹری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ تلنگانہ چیاپٹر نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈین انجینئرنگ کانگریس میں وزیر برقی جگدیشور ریڈی کے علاوہ پرشانت ریڈی وزیر عمارات و شوارع تلنگانہ شرکت کریں گے ۔ جب کہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر گونگے چین پریسیڈنٹ ورلڈ فیڈریشن انجینئرنگ آرگنائزیشن شرکت کریں گے ۔۔