شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلم تنظیموں کا احتجاج

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہریت ترمیمی قانون کے نافذ ہونے کے پیش نظر حیدرآباد میں کئی مسلم تنظیموں نے اس کے خلاف اپنا زبردست احتجاج درج کروایا ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں سے پرامن اور خاموش احتجاجی ریالی نکالی گئی ۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے این آر سی بل اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج درج کروایا گیا اور احتجاجیوں نے اس جانبدارانہ قانون کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس قانون کو فوری طور پر برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ قانون شہریت کے خلاف بنگلور اور دہلی میں بھی مختلف تنظیموں نے بڑے احتجاج کیا ۔ دہلی میں احتجاجیوں نے ایک بس کو آگ لگا دی اور سنگباری کے واقعہ میں آتش فرو عملہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ملک کے مختلف شہروںمیں مسلم طلبہ سیکولر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے ۔