نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس یونین نے اتوار کو اس دن کو پورے خطے میں ‘یوم سیاہ’ کے طور پر منایا کیونکہ اسی دن پارلیمنٹ میں ترمیم شدہ شہریت قانون کی منظوری ہوئ تھی ، NESO کے مشیر سموجل بھٹاچاریہ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ NESO کی کال پر شمال مشرقی سات ریاستوں میں سیاہ جھنڈے اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایس یو)، ناگالینڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن، آل اروناچل پردیش اسٹوڈنٹس یونین، کھاسی اسٹوڈنٹس یونین، گارو اسٹوڈنٹس یونین، آل منی پور اسٹوڈنٹس یونین، میزو جرلائی پاول اور تریپورہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے احتجاج کی قیادت کی۔