نئے شہریت قانون اور ممکنہ ملک گیر این آر سی کیخلاف بل کو پارلیمانی منظوری کیساتھ ہی احتجاج شروع ہوگیا تھا کہ اتوار کی شب جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں اسٹوڈنٹس کیخلاف دہلی پولیس کی ظالمانہ کارروائی نے سماج کے لگ بھگ ہر گوشہ اور اپوزیشن کو برہم کردیا اور کہیں پرتشدد تو کہیں پرامن احتجاج منگل کو بھی جاری رہا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر کی طلب کردہ میٹنگ کو ترک کرتے ہوئے کولکاتا میں متواتر دوسرے روز احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔ گوہاٹی میں ڈاکٹروں نے بھی احتجاج کیا۔ دہلی، احمدآباد، کیرالا میں بھی احتجاج کی تصویری جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
