شہریت قانون پر اپوزیشن افواہیں پھیلا رہی ہے : کشن ریڈی

   

حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن ‘ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف افواہیں پھیلا رہی ہے ۔ انہو ںنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سی اے اے پر گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ لوگ عوام کو مذہب کے خطوط پر بانٹ پر سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں کل کشن ریڈی نے بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن اور دوسروں کے ساتھ سی اے اے پر عوام سے رابطہ کی مہم شروع کی تھی اور شعور بیداری پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ سی اے اے میں مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت پر یقین رکھیں اور اس قانون کی تائید کریں۔