ممبئی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز مہیش بھٹ نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جسے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ یہ احتجاج ممبئی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مکان پر کیا گیا ۔ ملک بھر میں جاری احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔ اس احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر سنجے جھا بھی شامل ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم میں سے ہر ایک کا ہے ۔
