شہریت قانون کیخلاف دہلی میں احتجاج جاری

   

نئی دہلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں جہاں کا ماحول شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، عوام آج پھر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہوگئے۔ آج جامع مسجد کے پاس عوام کی کثیر تعداد اِس احتجاج میں شریک ہوئی جس میں کانگریس رکن اسمبلی الکا لامبا اور سابق دہلی رکن اسمبلی شعیب اقبال قابل ذکر ہیں۔ اِس موقع پر الکا لامبا نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن وزیراعظم نریندر مودی نوجوانوں کو این آر سی اور سی اے اے کی لائن میں لگانا چاہتے ہیں۔