شہریت قانون کیخلاف /29 جنوری کو بھارت بند

,

   

مودی حکومت کے کالے قانون کو مسترد کرنے مولانا سجاد نعمانی اور وامن مشرم کا بیان

نئی دہلی ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا سید خلیل الرحمن سجاد نعمانی اور قومی صدر بھارت مکتی مور چہ ، بہوجن کرانتی مورچہ وامن مشرم نے اعلان کیا کہ نریندر مودی حکومت کے سیاہ قانون شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) این پی آر اور این آر سی کے خلاف /29 جنوری کو بھارت بند منایا جائے گا۔ این آر سی اور دستور کے مغائر قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے ملک کے تمام مخالف سی اے اے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ /29 جنوری کے بھارت بند میں حصہ لے کر دستور کے خلاف لائے گئے اس قانون کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کریں ۔ وامن مشرم نے کہا کہ بہوجن کرانتی مور چہ کی جانب سے /29 جنوری کو مرکزی حکومت کے کالے قانون سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہیں اور ڈی این اے کی بنیاد پر این آر سی کے خلاف بھارت بند آندولن کیا جارہا ہے۔ اس احتجاج میں ملک کے ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی ، این ٹی ، ڈی این ٹی ، وی جے این کی اور تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہورہے ہیں ۔
اس لئے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ افراد حصہ لیں ۔