شہریوں کا اسرائیل سے تعلقات رکھنا جرم:لیبیا

   

Ferty9 Clinic

طرابلس:لیبیا نے اپنے شہریوں کا اسرائیل سے تعلقات رکھنا جرم قرار دیدیا، لیبیا کی پارلیمنٹ کے اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل سے روابط قائم رکھنے والے افراد کے علاوہ اسرائیل آنے یا جانے والے طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنی ملکی حدود استعمال کرنے پر جرم قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ اسرائیل سے آنے اور جانے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات قائم کرنا قابل سزا جرم ہوگا،اسرائیل کے کسی بھی ادارے سے تعلق رکھنے والے مسافراور فوجی طیاروں کو لیبیا کی فضائی حدود سے گزرنے سے روکا جائے گا اوراسی طرح تمام بحری جہازوں کو بھی منع کیا جائے گا جو اسرائیل کے نام پر رجسٹرڈ ہوں یا اس کا پرچم اٹھائے ہوئے ہوں۔لیبیا کی پارلیمنٹ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اگر کوئی فرد اسرائیل کے کسی بھی ادارے سے تعلق قائم رکھتا ہے تو کم از کم 7سال قید کی سزاہوگی، قانون کیمطابق آئین کی خلاف ورزی کرنے پر وہ شخص لیبیا کے شہری حقوق سے بھی محروم کردیاجائے گا، چاہے وہ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، فنکارانہ، یا کھیل، سرکاری یا غیر سرکاری فرد ہو سب پر یہ قانون یکساں نافذ ہوگا۔

بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں 12افراد ہلاک
بورنو: شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بورنو پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر نہم داسو کینتھ نے بتایا کہ بوکو حرام کے ارکان نے ریاست کے شہر چیبوک کے گاتاماروا اور تسیہا میں فائرنگ کی۔کینتھ نے بتایا کہ حملوں کے بعد 12 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 1 شخص کو اغوا کر لیا گیا ہے۔دہشت گردوں نے حملوں کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی اشیاء چوری کیں اور کئی گھروں کو آگ لگا دی۔