نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ ایک ملک کا دوسرے ملک کے خلاف طاقت کا استعمال غلط اورناقابل قبول ہے، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، یوکرین اور ارد گرد انسانی ہمدردی کی کارروائیاں بڑھا رہے ہیں۔یو این کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ملک کادوسرے ملک کیخلاف طاقت کا استعمال یو این چارٹر کیمنافی ہے۔ انٹونیوگوٹیرس نے کہا کہ میں روسی صدر پیوٹن سے پھر اپیل کرتا ہوں، روسی فوجوں کو واپس بلائیں اور یوکرین میں فوجی آپریشن بند کریں۔یو این سیکریٹری جنرل نے کہاکہ ہلاکتوں میں اضافے پر یوکرین میں خوف، غم اور دہشت کی تصویریں دیکھ رہے ہیں،بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون پر عمل درآمد برقرار رکھا جانا چاہیے۔