لندن :برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہریوں کے لیے سفری پابندیاں نرمی کردی جائیں گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ کے دوران کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔امکان ہے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن 17 مئی سے ملک میں تعطیلات کے باعث شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیں گے۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ سے صرف برطانوی شہریوں اور آئرش شہریت رکھنے والوں کو ملک میں داخلیکی اجازت ہوگی۔ برطانیہ میں رہائش کیحقوق رکھنے والوں کو بھی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔برطانوی حکومت نے پاکستان سمیت کینیا، فلپائن اور بنگلادیش کو سفری پابندی سے متعلق ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔