حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست میں شہریوں کو بغیر ملاوٹ شدہ غذائی اشیاء کی سربراہی اور تازہ ترکاریوں کی فراہمی کیلئے ایک وسیع تر نظام قائم کیا جانا چاہیئے۔ ریاستی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبپاشی شعبہ میں حکومت کے کامیاب اقدامات کے پیش نظر زرعی فصلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی کوششوں سے زرعی پیداوار میں فروغ حاصل ہوا ہے۔ حیدرآباد میں تازہ ترکاریوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ دیگر شہری علاقوں اور بڑے ٹاؤنس میں ایک نئی پالیسی وضع کرنے کی انہوں نے وکالت کی۔