شہریوں کو خدمات دینے میں چھتیس گڑھ ٹاپ 6 ریاستوں میں شامل

   

نئی دہلی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ای گورننس کے نظام کے ذریعہ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے معاملہ میں چھتیس گڑھ ملک کی چھ ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے ۔مرکزی حکومت کی طرف سے قومی ای گورننس سروس ڈیلیوری اسسمنٹ ( این ای ایس ڈی اے ) نے خدمات فراہم کرنے میں ریاست وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک سروے کیا جس میں چھتیس گڑھ نے لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔ سروے کی بنیاد پر چھتیس گڑھ کو سب سے ٹاپ چھ ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔اس سروے میں ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کے سات اہم معیار- پہنچ، مواد دستیابی، استعمال میں آسانی، انفارمیشن سیکورٹی اور پرائیویسی، مربوط خدمات تقسیم سمیت تمام سروس پورٹلز کا تعین کیا گیا ہے ، جس میں چھتیس گڑھ نے ٹاپ چھ ریاستوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیابی پائی ہے ۔