شہریوں کو ’’سہولیات زندگی ادراکی سروے‘‘ میں حصہ لینے کی اپیل

   

بلدیہ کی کارکردگی کا جائزہ، کمشنر جی ایچ ایم سی کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے شہریوں سے حکومت ہند کی جانب سے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے ’’سہولیات زندگی ادراکی سروے‘‘ میں حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ شہر کو تیسرے رینک سے پہلا رینک حاصل ہوسکے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ’’مائی سٹی مائی پرائیڈ سٹیزنس سروے 29 فبروری تک جاری رہے گا۔ انہوں نے شہریان عظیم تر بلدیہ حیدرآباد سے شہر کو بہتر رینک حاصل ہونے کیلئے سروے کے دوران مثبت معلومات (پازیٹیو فیڈبیاک) فراہم کرنے کی بھی اپیل کی کیونکہ فیڈبیاک اور رینکنگ کے ذریعہ ہی سرمایہ کاری، معاشی ترقی اور ملازمتوں کے شہروں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہوسکیں۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے بتایا کہ حکومت ہند نے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور بلدی کارکردگی سے متعلق زائد از 10 لاکھ آبادی پائے جانے والے 114 امرت شہروں میں ڈاٹا کلکشن کے عمل کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ سروے شہریوں کے معیار زندگی، بنیادی سہولتیں، ہیلت کیر، ایجوکیشن ٹیکنالوجی، انوئیرائنمنٹ (ماحولیات) ٹرانسپورٹ، ایمپلائمنٹ، ہاؤز اسٹیٹ، سینیٹیشن (صحت و صفائی)، پینے کا پانی، سیکوریٹی، ایمرجنسی سرویسیس، ویمنس سیفٹی، ریکریشنن، بینکنگ اور اے ٹی ایم سہولت اور الیکٹریسٹی سپلائی برقی سربراہی وغیرہ پر کیا جائے گا۔