نیو یارک: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس آئندہ چند روز میں یوکرین پر بمباری اور میزائل حملہ کر سکتا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے آئندہ ہفتے تک مزید 3 ہزار فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر جرمنی کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ ہوا تو امریکہ ، فرانس اور جرمنی روس کیخلاف سخت پابندیاں لگائیں گے۔ روس نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے ۔ امریکہ کے بعد برطانیہ، جاپان اور نیدرلینڈز نے بھی شہریوں کو یوکرین فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔