نئی دہلی :فینانشل ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت شہریوں کی جاسوسی کیلئے اسرائیلی کمپنیوں سے خریدے گئے طاقتور نگرانی کے آلات استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ہندوستان کے مواصلاتی نگرانی کے نظام کس طرح نگرانی کرنے والی کمپنیوں کے لیے ‘بیک ڈور’ بنا رہے ہیں تاکہ حکومت کو 1.4 بلین شہریوں کی جاسوسی کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق نگرانی کا سامان، Cognyte اور Septier جیسی کمپنیوں سے منگوایا گیا ہے جو کیبل لینڈنگ اسٹیشنز اور ڈیٹا سنٹرز پر نصب ہیں۔ چونکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو یہ آلات نصب کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کو شہریوں کے ذاتی ڈیٹا اور مواصلات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ووڈافون آئیڈیا، اور سنگاپور کا سنگٹیل۔ اپنے پروموشنل ویڈیو کے مطابق، Septier اہداف کی وائس، میسجنگ سروسز، ویب سرفنگ اور ای میل خط و کتابت نکالتا ہے۔Cognate ہندوستان کو دیگر نگرانی کے آلات فراہم کرتا ہے۔ 2021 میں میٹا نے الزام لگایا کہ Cognyte کئی کمپنیوں میں شامل ہے جن کی خدمات امریکہ، اسرائیل، چین اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں تقریباً 50,000 صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، اور سیاست دانوں کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس میں ہندوستان کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ ایف ٹی رپورٹ میں چار لوگوں کا حوالہ دیا گیا، جنہوں نے دنیا بھر کے ممالک میں سب میرین کیبل پراجیکٹس پر کام کیا تھا۔ پیگاسس اسپائی ویئر کے استعمال کا مودی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے۔ دی وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں منظور کیے گئے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جو حکومتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔