حیدرآباد ۔ یکم نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے شناخت کا سرقہ کرکے دھوکہ دینے والی تین رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد ہمانشوکھنہ، گورو کمار اور دیپک کمار ساکنان نئی دہلی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے شہریوں کی شناخت کا سرقہ کرکے دھوکہ دیا تھا اور انڈیا بلس فینانشیل سرویس لمیٹیڈ سے 45 لاکھ روپئے حاصل کرلئے۔ایک شہری کی شکایت پر سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے کارروائی انجام دی اور نئی دہلی سے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا۔
