شہریوں کی غذا اور تغذیہ موقف NIN معلوم کرنےکا ای ۔ سروے

   



حیدرآباد : حیدرآباد میں واقع ادارہ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن (NIN) نے ملک بھر میں لوگوں کی صحت کی حالت کا اندازہ لگانے کیلئے ان کی جانب سے استعمال کی جانے والی غذاؤں، کھانے کی عادتوں کی تفصیلات پر بستی ایک قومی سطح کے ڈیٹا کی تیاری کیلئے ایک ای ۔ سروے شروع کیا ہے۔ اس ای ۔ سروے میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص NIN ویب سائیٹ دیکھ کر ایک سہل ای ۔ سروے فارم کو پُر کرسکتا ہے۔ NIN ویب سائیٹ پر دو قسم کے ای۔ سروے فارمس دستیاب ہیں۔ ایک بالغ افراد کیلئے تغذیہ، غذاؤں پر سیلف رپورٹیڈ ڈیٹا کے حصول کے لئے اور دوسرا فارم 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کے لئے ہے جس میں انہیں بچوں کو کھلائی جانے والی غذا سے متعلق انفارمیشن دینا ہوگا۔ ای۔ سروے فارمس پُر کرنے کے فوری بعد رسپانڈنٹس آن لائن فراہم کئے گئے ڈیٹا کی اساس پر ان کے تغذیہ کے موقف پر ایک نظر ڈال سکتے ہیں۔ این آئی این کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ہیمالتا نے کہا کہ عوام کی غذا، تغذیہ اور صحت کے موقف کی نگرانی ڈینمک نوعیت کی ہونی چاہئے تاکہ پلانرس اور ڈیولپمنٹل پارٹنرس نئے نیوٹریشن اینڈ ہیلت انٹروینشن پروگرامس بناسکیں۔