شہری ترقیاتی پروگرام کا یکم جولائی سے آغاز

   

سدی پیٹ مجلس بلدیہ کا اجلاس، صدرنشین و کمشنر کی شرکت

سدی پیٹ ۔یکم جولائی سے شہری ترقیاتی پروگرام کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں آج مجلس بلدیہ سدی پیٹ صدر نشین محترمہ کڈویرگو منجولا راج نرسو اور بلدیہ کمشنر ڈاکڑ کے وی رامنا چاری کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں صدر نشین و بلدیہ کمشنر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے شروع ہونیوالا شہری ترقیاتی پروگرام جو وزیر خزانہ ٹی ہریش راو اور معزز وارڈ کونسلرس سدی پیٹ کے حسن تعاون سے کامیاب بنایا جائیگا۔ اسکے لئے باضابطہ ہر ایک بلدیہ وارڈ علیحدہ علیحدہ وارڈس کمیٹی قائم کی جائے گی۔ جنمیں نوجوان کمیٹی، خواتین کمیٹی، معزز شہریان کمیٹی و سماجی کارکنوں کی کمیٹی پر مشتمل ہوگی۔ تاہم ہر کمیٹی میں 15 سے زائد افراد ہونگے۔ انہوں نے عملہ بلدیہ کو ہدایت دی کہ مذکورہ کمیٹی کو سنجیدگی و شفافیت کے ساتھ تشکیل دے۔ اور کمیٹی متعلقہ وارڈ کے مسائل پر مبنی شکایت درج کریں۔ دوران پروگرام ان مسائل کو حتی الامکان حل کیا جائے۔ اسلئے انھوں نے وارڈ کونسلرس وارڈ ممبررس کو متحرک اپنا اور نو تشکیل شدہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ علاوہ اسکے انہوں نے پروگرام کے متعلق اہم نکات بھی بتائے۔ اس موقع پر ٹاون پلاننگ عہدیدار، ریونیو عملہ، صاف صفائی سپروائزر، انجینئرنگ عہدیدار و دیگر موجود تھے۔