شہری دیہی علاقوں میں دینی ماحول کو عام کرنے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آباد کیلئے درکار قلعہ روڈ پر واقع ایک کھلی اراضی کا آج ٹرسٹ کے ذمہ داران نے دورہ کرتے ہوئے اراضی میدان کا جائزہ لیا۔ اس خصوص میں ایک اجلاس بھی متعلقہ اراضی گراونڈ میں منعقد کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ضلع نظام آباد مفتی سعید اکبر نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، جاری خدمات اور دیگر عنوان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد پچھلے 21 سالوں سے دینی خدمات میں مصروف ہیں۔ تحفظ ختم نبوت کی کارگردگی میں اب تک 124 سے زائد مساجد کی تعمیر ہوچکی ہیں۔ 400 سے زائد مکاتب کا نظام چل رہا ہے، طلبہ و طالبات کی تعداد 900 سے زائد ہے، جس کا ماہانہ خرچ جملہ 12/لاکھ روپے ہے، اور دارالصالحات مدرسہ قائم کیا گیا ہے، جس میں طالبات کی تعداد 100 ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فرقہ پرست طاقتیں اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف شرپسند انہ منصوبہ رکھتے ہیں، خواتین و لڑکیوں کو دشمنان اسلام کی سازشوں سے محفوظ رکھنے اور انکی سازشوں کا شکار ہوکر مرتد ہونے سے بچانا ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے تحت تمام مذاہب اور طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے بھی جدوجہد جاری ہے، نوجوانوں میں دینی و دنیاوی تعلیم کو فروغ اور روزگار کی فراہمی میں تعاون و دیگر فلاحی کاموں کیلئے سرگرم کردار ادا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیوں کہ اس اراضی کی قیمت بہت زیادہ ہے اس کیلئے ٹرسٹ کے تحت خریدی گئی سی آر پی ایف کیمپ دارالصالحات کی اراضی کو فروخت کیا جارہاہے تاکہ اس اراضی رقم کی ادائیگی میں آسانی ہو، انہوں نے امت مسلمہ، شہریان نظام آباد،اہل خیر حضرات سے اس کار خیر میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کی تمام ترسرگرمیاں اب تک کرایہ کی عمارت میں چل رہی تھی، علاوہ ازیں دارالصالحات بھی کرایہ کی عمارت میں چل رہا ہے، تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران نے یہ طے کیا ہے کہ اب ٹرسٹ کی اپنی ذاتی زمین و عمارت ہو، اس کیلئے قلعہ روڈ نزد پڑول پمپ واقع 2500، گز اراضی زمین نشاندہی کی گئی، اس اراضی کو ٹرسٹ کے تحت خریدنا طے پایا، اس اراضی کی طے شدہ قیمت فی اسکوائر فیٹ چالیس ہزار روپے (40,000) ہے، لہذا فی ممبر یا فی شخصی طور پر 250 روپے طے کیا گیا ہے، چونکہ نسبت بہت بڑی ہے، عزائم میں خریدی ہوئی زمین پر مسجد کی تعمیر، دارالصالحات کیلئے بلڈنگ، تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کا دفتر، نمازیوں کے لیے مکمل سہولیات، جس میں گاڑیوں کیلئے پارکنگ، و دیگر ایسے بلند عزائم کے ساتھ یہ اراضی خریدی گئی ہے، اب امت مسلمہ کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ ہم سب ملکر ان بلند عزائم میں دل کھول کر تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کا تعاون کریں اور اپنی آخرت سنواریں اس موقع پر سنٹرز کے ذمہ داران، مولانا اکرام الدین آرمور، مولانا عماد الدین نظام آباد، حافظ مجیب نظام آباد، مولانا جابر نظام آباد، مولانا محمود نظام آباد، حافظ جلال بھیمگل، مفتی محبوب بچکندہ، مولانا نواز بانسواڑہ،صدر عیدگاہ قدیم وجدید انتظامیہ کمیٹی عبدالرحمن بازارارہ، مفتی ظہیر،سابق کارپوریٹر ایم اے قدوس،سابقہ کواپشن ممبر کانگریس اشفاق احمد خان( پاپا )، عبدالرحیم قلعہ روڈ برکت پورہ، عبداللہ بھائی قلعہ روڈ، محمد نثار کلاسک، عبدالقدیر ایڈوکیٹ، حامد بن حقانی، سید محب الدین، سید انور ٹیچر، سید ذکریا مجو بھائی، سید عبدالرزاق، محمد شکیل زیتون کنویکشن، محمد ذاکر خیرالانام، محمد یوسف آرزو جویلرس، ایم اے بصیر، محمد سعید انڈو نرسری، علیم الدین عقیل، محمد اظہر الدین و شہر کے دیگر معززین اور ہم شخصیات موجود تھے۔