نارائن پیٹ 02/اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ ریاست میں صفائی اور سر سبز وشادابی کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے صفائی اور ہریالی پروگرام کو 5 تا 9 اگست کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے۔ریاست کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے حیدرآباد میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ سے صفائی ستھرائی کے پروگرام کے انتظام پر ضلع کلکٹروں کے ساتھ ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتا پٹنائک، ایڈیشنل کلکٹر میانک متل اور ٹرینی کلکٹر گریما نرولا نے نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کے وی سی ہال سے اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔چیف سکریٹری نے 5 سے 9 اگست تک صفائی ستھرائی کے پروگرام کے تحت گاؤں اور قصبوں میں شروع کیے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات اور شیڈول کے بارے میں بتایا۔