شہری علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام

   

ریاض: سعودی عرب کی سربراہی میں اتحاد نے شہری علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعہ کو عرب اتحاد کی فورسز نے حوثی دہشت گردوں نے جنوبی شہری علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے عرب اتحاد کی فورسز نے ناکام بنا دیا۔سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرونز کے ذریعہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کی مذمت کی تھی۔سعودی کونسل آف منسٹرز نے ہفتہ وار میٹنگ میں کہا کہ یہ حملے ’سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اور جان بوجھ کر کیے جا رہے ہیں جو بین الااقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘کابینہ نے کہا کہ ’سعودی عرب اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مل جل کر چلنے اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت کرتا ہے تاکہ مستحکم ترقی کی منصوبوں اور مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔‘کابینہ نے دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی شطح پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیاوزرا نے مزید کہا کہ مملکت کی معیشت کے حوالے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے مثبت اندازے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب عالمی معاشی چیلنجز کا سامنا کرسکتا ہے۔