حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شہری لوکل باڈیز اور شہری ترقیاتی حکام کے مالیات میں بہتری کی توقع ہے کہ مرکز نے مرکزی بجٹ میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ جو شہر 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے میونسپل بانڈز جمع کرتے ہیں ۔ انہیں 100 کروڑ روپئے کی ترغیب ملے گی ۔ جس سے انہیں بڑے پروجکٹوں کو تیزی سے فنڈ دینے میں مدد ملے گی ۔ چھوٹے شہروں کو 200 کروڑ روپئے تک کے بانڈز کیلئے اٹل مشن برائے ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن ( امروت ) کے ذریعے مدد ملتی رہے گی جس سے وہ مقامی سڑکیں ، پارکوں ، پانی کی فراہمی اور دیگر ضروری خدمات کو بہتر بنانے کے قابل بنائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد بانڈز کو بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی ۔ میونسپل کمشنرز مجوزہ کاموں کیلئے منصوبہ بندی کریں گے ۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بانڈز کے ذریعے اکٹھے کیے گئے فنڈز کا استعمال صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے کیا جائیگا ۔ ہم مالیاتی ماہرین اور ایجنسیوں جیسے آئی سی آر اے ، سی آر آئی ایس آئی ایل اور سی اے آر ای تک بھی پہنچیں گے تاکہ ہم معیار پر پورا اتریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے ULBs کو AAA اور AA ریٹنگ ملے اور ان کی کریڈٹ کی اہلیت زیادہ ہو ۔ ایچ ایم ڈی اے نے 2144 کروڑ روپئے اکٹھے کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اس اگلے پانچ مہینوں میں مزید 2000 کروڑ روپئے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ۔ش