حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے پبلک ہیلت انجینئرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے شہری مشن بھاگیرتا میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مختلف کاموں کی تکمیل کیلئے مہلت کا تعین کریںا ور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام کام وقت پر مکمل ہوجائیں اور انہیں ماہ ستمبر کے ختم تک کارکرد بنایا جاسکے ۔ اروند کمار نے انجینئرس کے ساتھ کاموں کے موقف کا جائزہ لیا اور یہ بھی واقفیت حاصل کی کہ کہیں کوئی اراضی سے متعلق مسائل تو درپیش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرت اسکیم کے تحت 1,550 کروڑ روپئے کی رقم کو 10 میونسپلٹیز کے حدود میں خرچ کیا گیا ہے اور اس اسکیم کے 85 فیصد کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔
