چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار
حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی اور ہریتا ہرم پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ یکم جولائی سے یہ پروگرام شروع کئے جارہے ہیں جس کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے علاوہ شجرکاری کو یقینی بنانا ہے۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تینوں پروگراموں کیلئے ہر گاؤں اور میونسپل وارڈ سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ریاست میں شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی پر بک لیٹ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کی جائے گی جس پر 26 جون کی کلکٹرس کانفرنس میں غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اروند کمار ، سندیپ کمار سلطانیہ ، سمیتا سبھروال ، رگھونندن راؤ ، لوکیش کمار ، لوکیش جیسوال ، پرینکا ورگیز ، ست نارائنا ، رگھوما ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔