شہری کورونا کو ہرانے میں ذمہ داری نبھائیں:نروتم مشرا

   

Ferty9 Clinic

بھوپال۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ بھوپال میں کورونا انفیکشن کی رفتار پر پابندی لگانے کے لئے شہری لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ڈاکٹر مشرا نے ٹویٹ کرکے کہا ہے ‘لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائیں،کورونا کو ہرانے میں ذمہ داری نبھائیں۔بھوپال میں کورونا انفیکشن کی رفتار پر روک لگانے کے لئے 24 جولائی کی رات سے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔کورونا سے لڑائی کے طورپر مدھیہ پردیش پولیس کے جوان لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔