حیدرآباد ۔ 3 ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور حیدرآباد کے چند علاقوں میںشام سے رات دیر گئے تک کہیں کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں ہواوں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی جس سے موسم کچھ دیر کے لئے خوشگوار ہوگیا اور دن بھر سے جاری گرمی سے راحت حاصل ہوئی ۔ ذرائع کہا کہ آئندہ دو دن کے دوران شہر و اضلاع میں گرج و چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے ۔