شہر اور اضلاع میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کئی اضلاع اور شہر حیدرآباد میں اتوار کو موسم خشک رہا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اضلاع اور شہر میں اوسط یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور توقع ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع بارش ریکارڈ کی گئی۔