حیدرآباد۔ مختلف اضلاع اور حیدرآباد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔ اضلاع میں طوفانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں اشارہ کیا گیا کہ ریاست کے بیشتر اضلاع بالخصوص عادل آباد‘ نظام آباد‘کمرم بھیم آصف آباد‘ منچریال‘ ناگرکرنول ‘جگتیال ‘ کریم نگر ‘ پدا پلی‘میڑچل جئے شنکر بھوپلی وغیرہ میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں مانسون کی آمد کے بعد کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ 24 سے 48گھنٹوں میں حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی ۔ دونوں شہروں میں گذشتہ دو یوم موسم خوشگوار رہا اور ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی جس سے موسم میں خنکی تھی لیکن آج دھوپ رہی لیکن شام کے وقت مطلع ابر آلود ہوگیا ۔محکمہ کے مطابق شہر میں آئندہ 24گھنٹوں میںمطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔