مزید بارش کی پیش قیاسی ‘ عوا م کو چوکسی کا مشورہ
حیدرآباد 6ستمبر(سیاست نیوز) شہرحیدرآباد اور اضلاع میں چہارشنبہ کی رات10بجے کے بعد وقفہ وقفہ سے گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔ بعض مقامات پر تیز اور کہیں اوسط بارش ریکارڈ کی گئی جس سے چند مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور عوام کو مشکلات پیش آئیں۔ ۔ کل بارش کے سب بعض مقامات پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک میں بھی رکاوٹ کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔دو دن قبل ہوئی بارش کے باعث شہر کے دونوں ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر لبریز ہوگئے اور حکام نے6‘6دروازے کھولتے ہوئے پانی کا اخراج کیا جس سے موسی ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا۔آج رات کی بارش کے بعد نشینی علاقوں میں پانی داخل ہونے اور بعض مقامات پر برقی مسدودی کی شکایات وصول ہوئیں ہیں ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کو شہر کے کئی مقامات افضل گنج، فلک نما، یاقوت پورہ، بہادر پورہ، راجندر نگر کے علاوہ سکندرآباد، تارناکہ، اُپل، ناگول، ایل بی نگر، حیات نگر، دلسکھ نگر میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے ۔حکام نے عوام سے کہا کہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
کہ جمعرات تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر کے علاقوں بشمول سیری لنگم پلی، جوبلی ہلز، یوسف گوڑہ، موسی رام باغ، عثمانیہ یونیورسٹی، عنبرپیٹ، فلک نما، راجندرنگر، چندرائن گٹہ، ایل بی نگر اور حیات نگر علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔