حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین نوجوان لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ جن میں ایک کی شادی طئے ہوچکی تھی۔ ایک نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا اور ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ ایم سنجنا جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن مگلابا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کی شادی طئے ہوچکی تھی اور آئندہ 2 ماہ میں تاریخ کو مقرر کیا گیا تھا ۔ کل اس لڑکی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف تحقیقات ہے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 22 سالہ رامیا جو پیشہ سے خانگی ملازمہ دتاتریہ نگر علاقہ کے ساکن روی تیجا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا ایک 18 ماہ کا بیٹا ہے ۔ اس نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کل انتہائی اقدام کیا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ سورنا لتا جو صنعت نگر علاقہ کے ساکن کشٹیا کی بیٹی تھی یہ لڑکی خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے خرابی صحت کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع