شہر اور کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ناگارتنا نے آج مطلع کیا کہ ریاست میںہوا کے دباو میں کمی کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اس کے اثر سے کمارم بھیم آصف آباد ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ رنگا ریڈی ‘ حیدرآباد ‘ میڑچل ‘ ملکاجگری ‘ میدک ‘ محبوب نگر ‘ ناگرکرنول ‘ ونپرتی ‘ نارائن پیٹ ‘ جوگولامبا گدوال میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے ۔ اسی طرح تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو مواقع پر بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت 32 ڈگری اور 22 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر ناگارتنا نے بتایا کہ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں اوسط بارش ہوسکتی ہے اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔