بنگلور: کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے کرناٹک کمربستہ ہورہا ہے، بنگلور سمیت نو اضلاع میں اج لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، بنگلور کی عوام کی زندگی میں پڑ رہا لاک ڈاؤن کا مکمل اثر، سرکاری بس سروس اور ٹرین مکمل بند ہے، بس اور ٹرین اسٹیشن پر انے والے لوگوں کو واپس جانا پڑے رہا ہے۔
کرناٹک کے نو اضلاع میں آج صبح چھ بجے سے 31 مارچ تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، کل جب جنتا کرفیو چل رہا تھا تو کل شام میں ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ آج سے لاک ڈاؤن شروع ہوگا تو صبح چھ بجتےہی نافذ ہوگیا۔
جب لوگوں کو یہ معلوم ہوا تو دور دراز کے لوگ فوراً ریلوے اور بس اسٹیشن وغیرہ میں جمع ہوۓ تاکہ وہ اس معاملے کا حل نکال سکیں اور اپنے اپنے گھروں میں پہونچ جائیں۔
یہاں پر رکشہ اور کیب کی سہولیات ابھی تک بند نہیں ہوئی ہے، میٹرو اور ریاستی ٹرانسپورٹ وغیرہ بند ہے اور پوری طرح لاک ڈاؤن کا اثر دیکھنے مل رہا ہے۔
چونکہ اتوار کی چھٹی کے بعد اج پہلا دن ہے اسلئے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے پھر بھی عام دنوں سے تعداد کم ہے مگر لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہے۔