شہر حیدرآبادمیں پھولوں کی قیمت میں اضافہ

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآبادمیں پھولوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔کورونا وبا کے پیش نظر پھولوں کی سپلائی میں کمی واقع ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس کی طلب میں اضافہ ہوگیااور قیمتیں بڑھ گئیں جس کے نتیجہ میں پھولوں کا کاروبار کرنے والے اور خریداری کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گلاب، للی اور پھولوں کی دیگر اقسام فی کیلو ایک ہزار روپئے درج کی جارہی ہیں۔کورونا کی وجہ سے ہوئے نقصان کے بعد کئی کسان متبادل فصل اگانے میں دلچسپی دکھارہے ہیں جس سے پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔کورونا کے معاملات میں کمی اور پھر صورتحال کے معمول کی سمت واپس ہونے کے درمیان بازاروں میں ایک مرتبہ پھر پھولوں کی طلب میں اضافہ دیکھاگیا ہے اور خریدار بازاروں کی طرف رخ کررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قیمتوں میں اچانک اچھال ہوگیا ہے ۔قیمتوں میں اچانک اضافہ سے اس کا کاروبار کرنے والوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔