شہر حیدرآبادکو گانجہ کی لعنت سے پاک بنانے کا عزم

   

تلنگانہ کی ترقی میں نشہ اہم رکاوٹ، سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کا شعور بیداری مہم سے خطاب
حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو گانجہ سے پاک شہر اور ریاست تلنگانہ سے گانجہ کو مکمل برخاست کردیا جائے گا۔ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے گانجہ کا خاتمہ کرنے کیلئے سماج کے ہر شہری کو آگے آنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجنی کمار نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں منگل ہاٹ علاقہ میں گانجہ مکت حیدرآباد پروگرام کا آغاز کیا۔ رانی اونتی بائی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس پروگرام میں کمشنر پولیس نے شرکت کی اور کہا کہ تلنگانہ کی ترقی میں گانجہ اور نشہ اہم رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی شرح ترقی کا فیصد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست تلنگانہ 12 فیصد جی ڈی پی کے ساتھ ملک یک پہلی ریاست بن گئی ہے جبکہ گجرات جیسی ریاست کا جی ڈی پی 2 تا 3 فیصد ہے۔ انہوں نے گانجہ منتقل کرنے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا اور کہا ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ تلنگانہ کے علاوہ شہر حیدرآباد میں گانجہ کا بائیکاٹ کیا گیا اور کہا کہ گانجہ مکت مہم ایک تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ویسٹ زون پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اکسائز پولیس کے عہدیدار بھی شریک ہیں اور پروگرام میں شریک خواتین اور نوجوان نسل نے گانجہ کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ع