شہر حیدرآباد اور اضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری

   

محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دن تک بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ارینج الرٹ جاری کیا
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں آج بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دنوں تک مزید بارش اس میں اتوار اور پیر کو چند اضلاع میں زیادہ بارش ہونے کی پیش قیاسی کرکے عوام کو چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اتوار کو اضلاع بھوپال پلی ، ملگ ، کتہ گوڑم ، کھمم ، نلگنڈہ ، سوریہ پیٹ ، محبوب آباد ، ناگر کرنول ، ونپرتی میں بھاری بارش ہوگی ۔ کئی مقامات پر گرج و چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔ پیر کو محبوب آباد ، ورنگل ، ہنمکنڈہ ، سدی پیٹ ، رنگاریڈی ، میدک ، ناگر کرنول میں کہیں زیادہ کہیں کم بارش ہونے کی پیش قیاسی میں محکمہ موسمیات نے چند اضلاع کو آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اضلاع نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، جنگاؤں ، یادادری بھونگیر ، حیدرآباد ، میڑچل ، ملکاجگیری ، وقار آباد میں زیادہ بارش کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں ۔ آج گریٹر حیدرآباد میں دوبارہ موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔ بالخصوص جیڈی میٹلہ ، کومپلی ، سچترا ، بالا نگر ، بوئن پلی ، الوال ، ملکاجگیری ، مولا علی ، بیگم پیٹ ، ملک پیٹ ، چارمینار ، مشیر آباد ، عابڈس ، کوٹھی ، حمایت نگر ، کاچی گوڑہ ، لکڑی کا پل ، خیریت آباد ، امیر پیٹ ، اشوک نگر ، سکندرآباد ، اپل ، مشیر آباد ، بنجارہ ہلز ، عثمانیہ یونیورسٹی ، تارناکہ ، ناچارم ، ملاپور ، حبشی گوڑہ ، کتہ پیٹ ، حیات نگر ، ونستلی پورم ، ایل بی نگر ، دلسکھ نگر ، چمپا پیٹ ، سرور نگر ، قطب اللہ پور ، نظام پیٹ ، میاں پور ، لنگم پلی ، باچوپلی ، حفیظ پیٹ ، ای سی آئی ایل ، کاپرا و دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ۔ آفس سے گھر واپسی کے وقت بارش سے ٹریفک جام ہوگئی ۔ گاڑیاں چلانے والے اور عوام کافی پریشان رہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے کسی طرح کے مسائل پر عوام کو فوری ٹول فری نمبرات 040-29555500 یا 9000113667 پر کال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے پنجہ گٹہ ، لنگم پلی کے راستے پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگئی ۔ بیگم پیٹ میں بھی ٹریفک مسائل دیکھنے کو ملے ہیں ۔ ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے لیے ٹریفک پولیس سرگرم دیکھے گئے جواہر نگر کے سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں ۔۔ 2