شہر حیدرآباد تیزی سے پھیل رہا ہے ، ایچ ایم ڈی اے کے ماسٹر پلان کی اجرائی

   

بہت جلد سنگاریڈی شہر کا حصہ بن جائے گا ، رئیل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد کا رقبہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے سنگاریڈی کے طرف رئیل اسٹیٹ کاروبار زور پکڑ چکا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کی جانب سے تیار کردہ ماسٹر پلان کا نقشہ ٹیوٹ کیا ہے جو سوشیل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر تسلیم کی جارہی ہے ۔ ریجنل رنگ روڈ کی منظوری کے بعد سنگاریڈی کے علاقے میں ترقی کا جال تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ سنگاریڈی کے بعد ظہیر آباد کے قریب نمز قائم ہورہا ہے ۔ پٹن چیرو سے ممبئی جانے والی قومی شاہراہ پر صنعتوں کی موجودگی سے وہاں کام کرنے والے لوگ اپنے قیام کے لیے سنگاریڈی کا انتخاب کررہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کی تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ شمس آباد ایر پورٹ کے پاس کتور ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر ترقی پارہا ہے ۔ شاد نگر کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر صنعتیں قائم ہورہے ہیں ۔ پدا عنبر پیٹ اور گھٹکیسر علاقوں میں کمرشیل زونس فروغ پارہے ہیں ۔ پٹن چیرو اور اُپل میں انڈسٹریل کاریڈارس قائم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے سنگاریڈی ، میڑچل ، بی بی نگر ، بھونگیر ، چوٹ اپل ، شاہ آباد ، چیوڑلہ و اس کے اطراف و اکناف کے علاقے تیزی سے ترقی پا رہے ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے کے ماسٹر پلان میں اس کی وضاحت کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے بھی شہر حیدرآباد تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ بہت جلد سنگاریڈی شہر کا حصہ بننے جارہا ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر پہونچ چکا ہے ۔۔ ن